بھٹکل:10/جون (ایس اؤنیوز)8جون کو پسماندہ ذات سے تعلق رکھنے والے کمٹہ سنڈیکیٹ بینک کے عملے پر ایک فرد نے حملہ کیا تھا معاملے کو لے کر دلت سنگھر ش سمیتی اترکنڑا ضلع شاخ کے ممبران نے صدر منجوناتھ کمار آگیر کی قیادت میں بھٹکل ڈی وائی ایس پی شیوکمار سے ملاقات کرتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ملاقات کے دوران سمیتی کے ذمہ داروں نے ڈی وائی ایس پی کو بتایا کہ حملے کو لے کر کمٹہ پولس تھانے میں شکایت دینے کے باوجود اس کو قبول نہ کرتے ہوئے فرائض کے خلاف کام کیا ہے، ہم رات تک انتظار کرکے لوٹے ، جس دن حملہ ہوا اسی دن بینک مینجر نے بھی کہا تھا کہ شکایت درج کرائیں گے، وہ بھی راہ فرار اختیار کرنے کی وجہ سے ہمیں شکایت دینے میں دیری ہونےکی بات کہی۔ بینک عملے کے درمیان ہوئی نوک جھونک کو لے کر ایک تیسرا فرد جس کا بینک سے کوئی تعلق نہیں ہے اس نے بینک کے اندر گھس کر حملہ کیا ہے جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے بالمشافہ ملاقات میں انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر پولس نے کارروائی نہیں کی تو سخت احتجاج کرنا ہماری مجبوری ہوگی۔ دلت سنگھرش سمیتی کے ذمہ داران کی شکایت کو سماعت کرنے کے بعد ڈی وائی ایس پی شیو کمار نے کمٹہ کے پولس افسران سے فون پر بات کرتے ہوئے شکایت درج کرلینے کا حکم دیا تو ذمہ دارا ن کمٹہ پولس تھانے میں شکایت درج کرنے چلے گئے۔ وفد میں کمٹہ شاخ کے صدر نیمیا مکری ، شری دھر مکری ، پی جی مکری ، انپا دھاریشور ، گنپتی دھاریشور وغیرہ موجود تھے۔